18 اگست 2013 - 19:30
صہیونی ریاست اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکرات

امریکہ کے ایک مصنف اور صحافی نے کہا ہےکہ صیہونی حکومت اور فلسطینی انتظامیہ کے مذاکرات، صیہونی حکومت کی توسیع پسندی پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔

ابنا: رالف شنمین نے پریس ٹی وی سے گفتگو میں کہا کہ فلسطینی انتظامیہ اور صیہونی حکومت کے مذاکرات جنہیں امریکہ نے فلسطینی انتظامیہ کے ذریعے فلسطینی عوام پرمسلط کیا ہے ایسے عالم میں انجام پارہے ہیں جبکہ پہلے سے کہیں زیادہ فلسطینی قوم کے حقوق کے پامال کئے جارہے ہیں۔شونمین نے کہاکہ ساز باز مذاکرات فلسطینیوں کے حقوق کی پامالی، یہودی کالونیوں کی تعمیر، اور فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری جیسے جرائم پر پردہ ڈالنے کی کوشش ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکی حکومت چاہتی ہے کہ ساز باز مذاکرات کے موقع پر صیہونی کالونیوں کو مزید وسعت دی جاے فلسطینوں کی زمینیں غصب کی جائيں اور ان کے آبی ذخائر پر بھی قبضہ کرلیا جائے۔اس امریکی مصنف نے کہا کہ صیہونی حکومت، جنگي جرائم میں ملوث ہے، فلسطینی شہریوں پر حملے اور یہودی کالونیوں میں توسیع، فلسطینیوں کے گھروں کی مسماری، ان کے آبی ذخائر اور زرعی زمینوں پرقبضہ یہ سارے جنگي جرائم ہیں۔  

.......

/169